حکومتی آرڈیننس کی اب کوئی حیثیت نہیں،شاہد خاقان عباسی

194

ا سلام آباد(آن لائن ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس مسترد کردیا ہے،حکومت کے آرڈیننس کی اب کوئی حیثیت نہیں،سپریم کورٹ نے کچھ آبزرویشنز دی ہیں،یہ معاملہ اب پارلیمان کہ پاس ہوگا،سب جماعتوں کی مشاورت سے ترامیم کی جائیں، لیگی رہنماو¿ں کے ساتھ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہناتھا ہم نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی ہے ۔ چیف الیکشن کمشنر سے بات چیت کی اور گزارشات رکھی ہیں،الیکشن کے طریقہ کار میں تبدیلی ممکن نہیں ۔ چیف الیکشن کمشنرنے کہا ہے کہ مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔