جام کمال‘صادق سنجرانی کا چیف منسٹر ڈیلیوری یونٹ کا دورہ

171

کوئٹہ (آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں چیف منسٹر ڈیلیوری یونٹ کا دورہ کیا۔ سینیٹر نصیب اللہ بازئی و دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر انعام الحق نے سی ایم ڈی یو پر بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ اور چیئرمین سینیٹ کو ای گورننس، ایچ آر سسٹم، ای فائلنگ، ٹاسک مینجمنٹ سسٹم پر بریفنگ دی گئی۔ فائل ٹریکنگ سسٹم، جی آئی ایس حب، کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم اور پرفارمینس مینجمنٹ فریم ورک پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ دفاتر میں فائلوں کی نقل و حرکت کو دیکھنے اور اس پر کام کی رفتار تیز کرنے کے لیے فائل ٹریکنگ سسٹم متعارف کرایا ہے،جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے سی ایم ڈی یو کی ورکنگ میں گہری دلچسپی لی۔