اماراتی سفیر نے اسرائیل میں اپنی اسناد پیش کردیں

321
مقبوضہ بیت المقدس: اماراتی سفیر محمد محمود آل خاجہ اسرائیلی صدر کو اسناد پیش کررہا ہے‘ دوسری تصویر صہیونی وزیر خارجہ سے ملاقات کی ہے

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کے بعد متحدہ عرب امارات کے سفیر نے اپنی ذمے داریاں سنبھال لیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق سفیر محمد محمود آل خاجہ بن گورین ہوائی اڈے پر پہنچے، جہاں انہوں نے اسرائیلی وزارت خارجہ میں صدر روئف ریفلین کو اپنی اسناد پیش کیں۔ عبرانی ٹی وی چینل کے اے این کے مطابق وزارت خارجہ نے اماراتی سفیر کی آمد پر ان کا خیر مقدم کیا۔ اس کے علاوہ اماراتی سفیر نے اسرائیلی وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس متحدہ عرب امارات نے صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا اعلان کیا تھا،جس پر امت مسلمہ میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔