اوپن مارکیٹ:ڈالر کی قیمت فروخت158.30روپے پر برقرار

268

کراچی (اسٹاف رپورٹر )انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید158.10روپے سے گھٹ کر 158 روپے اور قیمت فروخت 158.20 روپے سے گھٹ کر158.10روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کی قیمت فروخت 158.30روپے مستحکم رہی ۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 1 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید190روپے سے گھٹ کر 189.50روپے اور قیمت فروخت 192 روپے سے گھٹ کر 191 روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قدر 221 روپے مستحکم رہی۔