پاکستان سپر لیگ میں وہاب ریاض کی سب سے بہترین بولنگ

276

وہاب ریاض نے پشاور زلمی کی جانب سے کھیلتے ہوئے اسلام آؓباد یونائٹیڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے گئے میچ میں چار اوور میں 17 رنز دیکر چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جو پاکستان سپر لیگ میںانکی سب سے اچھی بولنگ کارکردگی ہے۔
دائیں ہاتھ سے تیز بولنگ کرانے والے اس کھلاڑی نے پاکستان سپر لیگ میں پہلی مرتبہ ایک اننگز میں چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیاہے۔ اس سے پہلے انکی سب سے اچھی بولنگ کارکردگی3.3 اوور میں17 رنز دیکر تین وکٹ تھی جو انہوں نے پشاور زلمی کی جانب سے کھیلتے ہوئے کوئٹہ کے خلاف دوبئی میں19 فروری 2016 کو انجام دی تھی۔
وہاب ریاض کی یہ بولنگ پشاور زلمی کی جانب سے پاکستان سپر لیگ میں مشتر کہ طور پر چوتھی سب سے اچھی بولنگ کارکردگی ہے۔پشاور زلمی کی جانب سے سب سے اچھی بولنگ کا ریکارڈ شاہد آفریدی کے پاس ہے جنہوں نے کوئٹہگلیڈی ایٹرزکے خلاف شارجہ میں14 فروری2016 کو چار اوور میں سات رنز دیکر پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔
حسن علی نے لاہور قلندر کے خلاف دوبئی میں چار اوور میں15رنز دیکر پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا جو پشاور زلمی کی جانب سے پاکستان سپر لیگ میں مشترکہ طور پر دوسری سب سے اچھی بولنگ کارکردگی ہے۔ دائیں ہاتھ کے تیز بولر حسن علی نے کراچی کنگز کے خلاف شارجہ میں21 فروری2019 کو چار اوور میں پندرہ رنز دیکر چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔
وہاب ریاض کی طرح حسن علی نے ملتان سلطانز کے خلاف شارجہ میں24 فروری2019 کو چار اوور میں 17 رن دیکر چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔ یہ اب مشترکہ طور پر چوتھی سب سے اچھی بولنگ کارکردگی ہے۔
وہاب ریاض نے پہلی مرتبہ چار وکٹ ضرور آوٹ کیے ہیں مگر وہ پاکستان سپرلیگ میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے بولر ہیں۔ انہوں نے ابھی تک جو59 میچ کھیلے ہیں انکی58 اننگوں میں218.5 اوور میں1574 رن دیکر18.73 کی اوسط اور15.63 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ84 کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔انہوں نے تمام میچ پشاور زلمی کی جانب سے کھیلے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں وہاب ریاض نے 2008سے اب تک جو 272میچ کھیلے ہیں انکی268 اننگز میں5789 بالوں پر7053 رنزدیکر21.76 کی اوسط اور17.86 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ324 کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔انہوں نے چار مرتبہ ایک اننگز میں چار یا اس سے زیادہ کھلاڑیوںکو آئوٹ کیا ہے۔ اس قسم کے کرکٹ میں انکی سب سے اچھی بولنگ کارکردگی آٹھ رنز دیکر پانچ وکٹ ہے۔
وہاب ریاض اچھی خاصی بلے بازی بھی کرلیتے ہیں اس لیے ان کا شمار آل رائونڈر میں کیا جاتا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں انہوں نے 272 میچوں کی158اننگز میں14.54 کی اوسط اور133.17 کی اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ ایک نصف سنچری کی مدد سے 1425 رن بنائے ہیں۔