سونے کی فی تولہ قیمت 50روپے کی کمی سے1لاکھ8ہزار250روپے ہوگئی

106

کراچی (اسٹاف رپورٹر )مقامی صرافہ مارکیٹوں میںسونے کی فی تولہ قیمت 50روپے کی کمی سے1لاکھ8ہزار250روپے ہوگئی۔آل صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کوعالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 9ڈالرکے اضافے سے1743ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 50روپے کی کمی سے1لاکھ 8 ہزار 250 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 43 روپے کی کمی سے 92ہزار807روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت20روپے کی کمی سے 1380روپے ہوگئی۔