مجھے تنقید سے پریشانی نہیں بلکہ مزید محنت کی ترغیب ملتی ہے۔افتخار احمد

166

کراچی (اے پی پی) آلرائونڈر افتخاراحمد پی ایس ایل 6میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کررہے ہیں۔انہوں نے ایڈیشن 2018 میں ٹائٹل جیتنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کی طرف سے ڈیبیو کیا تھا، جس کے بعد وہ کراچی کنگز کا حصہ بن گئے تاہم اب وہ ایک مرتبہ پھر 2016، 2018 کی2 مرتبہ کی چیمپئین اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں واپسی پر بہت خوش ہیں۔افتخار احمد نے کہا کہ انہیں تنقید سے پریشانی نہیں بلکہ مزید محنت کی ترغیت ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود پر ہونے والی تنقید کو اپنی پرفارمنس سے غلط ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔