پی ایس ایل کی انتظامیہ شعائر اسلام کے مذاق اڑانے سے باز رہے

170

کراچی (نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے 10ویں روز 12واں میچ کھلاڑی کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے ملتوی ہونے کے بعد شائقین نے پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پی ایس ایل کی انتظامیہ شعائر اسلام کے مذاق اڑانے سے باہر رہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند روز سے شو بز سے تعلق رکھنے والوں کا آذادانہ گرائونڈ میں گلے ملنا اور مخلوط غیر شائستہ حرکات نے مسلمانوں کے سر شرم سے جھکا دیے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئندہ پی سی بی اور پی ایس ایل اس نازیبا واقعات کا تدارک کرے ورنہ اس کے خلاف عوامی ردعمل آنے کے لیے تیار رہیں۔