خیبر پختونخواانڈر21گیمز،سوات کے مردوخواتین کھلاڑیوں کے ٹرائلزکا مرحلہ مکمل ہوگیا

110

پشاور(جسارت نیوز)صوبائی انڈر 21گیمز کیلئے خیبر پختونخواکے دیگر اضلاع کی طرح سوات میں بھی مردوخواتین کھلاڑیوںکے ٹرائلز کا انعقاد کیاگیا،ریجنل اسپورٹس آفیسر سوات کاشف فرحان کی نگرانی چیف کوچ شفقت اللہ اور جعفرشاہ کی قیادت میںسلیکشن کمیٹی کے اراکین نے خواتین کے اتھلیٹکس،رسہ کشی،کرکٹ،بیڈمنٹن،والی بال سمیت 7کھیلوں جبکہ مردوںکے کراٹے ،ووشو، جمناسٹک، تائیکوانڈوسمیت 10کھیلوںکا سلیکشن کیا گیا۔