پاکستان اسٹاک ،70 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی

464

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو اتار چڑھا ئو کے بعد مندی غالب آگئی جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 271.59 پوائنٹس کی کمی سے 45593.43 پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ70.54فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو 43 ارب 57کروڑ4لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ۔ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت سے23.24فیصدکم رہا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو روبار کے آغاز سے ہی نئی سرمایہ کاری کا زبردست رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث تیزی رہی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100 انڈیکس 46 ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے 46014پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاںپرافٹ ٹیکنگ کے سبب حصص فروخت کا دبائو بڑھنے سے تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مندی کے سبب انڈیکس 45088.58 پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی لیکن مندی کا رجحان غالب آگیا ورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 271.59 پوائنٹس کی کمی سے 45593.43 پوائنٹس پر بند ہوا ۔اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 117.19پوائنٹس کی کمی سے 19055.89پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 166.90 پوائنٹس کی کمی سے 31269.25 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔گزشتہ روزمجموعی طور پر 412 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 111کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 297میں کمی اور 13 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آنے کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 82 کھرب 7 ارب 14 کروڑ 80 لاکھ روپے سے گھٹ کر 81 کھرب 63 ارب 57 کروڑ 76 لاکھ روپے ہوگئی۔