پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انشورنس کے دائرہ کار کو بڑھایا جائے، عبید الرحمن

161

کراچی (اسٹاف رپورٹر )انشورنس انڈسٹری کی بہتری اور فروغ کے حوالے سے صدرپاکستان کے احکامات کی روشنی میں وفاقی انشورنس محتسب ڈاکٹر محمد خاور جمیل نے مسائل کے حل اور تجاویز کے لیے ڈائریکٹر جنرل مبشر نعیم صدیقی کی سربراہی میں اسٹیٹ بینک، انشورنس ایسوسی ایشن آف پاکستان ، ایس ای سی پی اور انشورنس کمپنیز کے اعلیٰ عہدے داروں پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بنائی گئی جس کا پہلا اجلاس آج وفاقی انشورنس محتسب سیکریٹریٹ دفتر میں ہوا۔ جس کی صدارت مبشر نعیم صدیقی نے کی جبکہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے ڈاکٹر عنایت حسین ، ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک آف پاکستان ، عبید الرحمٰن ڈائریکٹر ایس ای سی پی، شبیر غلام علی چیئرمین انشورنس ایسوسی ایشن آف پاکستان ، جاوید احمد سی ای او جوبلی لائف انشورنس کمپنی، محمد راحت صادق مینیجنگ ڈائریکٹر یو نائیٹڈ انشورنس کمپنی، زین ابراہیم چیف آپریٹنگ آفیسرای ایف یو لائف اشورنس ، اور پاک قطر فیملی تکافل کی طرف سے محمد کامران سلیم کمپنی سیکرٹری شریک ہوئے۔ اجلاس میں سات بنیادی نْکات پر غور کیا گیا۔جس پر مبشر نعیم صدیقی نے بینک کے ذریعے انشورنس پالیسی لینے والے افراد کے مسائل سے آگاہ کیا گیا ۔