فالکن آئی نے ایڈوانسڈ فلیٹ مینجمنٹ کے لیے کلائنٹس حاصل کر لیے

137

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کی ممتاز فلیٹ مینجمنٹ کمپنی، فالکن آئیIoT (انٹرنیٹ آف تھنگز)کی بنیاد پر ایسے سولوشنز فراہم کرتی ہے جو اس کے کلائنٹس کو زیادہ کنٹرول اور کنیکٹویٹی کے ساتھ آٹوموبیلز کی حرکت اور تحفظ کی نگرانی کے قابل بناتے ہیں۔اِس ترقی پسند ویژن کے ساتھ، حال ہی میں انڈسٹری کے متعدداہم اداروں کمپنی کے پروفائل میں شامل ہوئے ہیں جو 200 سے زائد کارپوریٹ کلائنٹس پر مشتمل ہے۔ ضرورت کے مطابق تیار کردہ ایپلیکیشن کے ذریعے گاڑیوں کی اسمارٹ ٹریکنگ کے قابل بنانے کے ساتھ،فالکن آئی نے اہم سروسز کی ایک وسیع رینج تیار کی ہے جو ان کی گاڑیوں پر مکمل کنٹرول کا وعدہ کرتی ہیں یعنی رفتار، ایندھن کا خرچ، درجہ حرارت، دروازوں کے تالے، خطرے کے صورت میں الرٹس، ڈرائیور کی شناخت، ویڈیو سرویلینس اور بہت کچھ۔رئیل ٹائم ٹریکنگ اور تجزیاتی رپورٹیں ، استعمال کرنے والوں کو،ضرورت کے مطابق تیار کی گئی ویب پورٹلز یا فالکن آئی ایپلیکشن کے ذریعے،فوری طور پر فراہم کی جاتی ہیں اور اِسی کے ساتھ فوری توجہ دینے والا کسٹمر کیئر ، کلائنٹ کی ضرورت اور ترجیحات کے مطابق، ان تمام سہولتوں میں مزید اضافہ کرتا ہے۔