پاکستان میں Likee کی مقبولیت میں اضافہ

252

کراچی(اسٹاف رپورٹر)Likeeمختصر ویڈیوز کی شیئرنگ کے حوالے سے جہاں پوری دنیا میں مقبول ہو رہا ہے وہیں پاکستان میں بھی اس کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور اسی سلسلے میں اس کی رینکنگ میں `14درجے بہتری آئی ہے۔موبائل ڈیٹا اور تجزیہ کی خدمات فراہم کرنے والے اہم ترین عالمی ادارے App Annie کے مطابق Likee نہ صرف ملک بھر میں مقبولیت حاصل کررہا ہے بلکہ شارٹ ویڈیوز بنانے اور انہیں شیئر کرنے کے حوالے سے یہ بہت تیزی کے ساتھ لوگوں کا ترجیحی اور پسندیدہ پلیٹ فارم بنتا جار ہا ہے ۔