پولیس کی چھاپا مار کارروائیوں میں 24 ملزمان دھرلئے گئے

120

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے شہرمیں چھاپا مار کارروائیوں کے دور ان میں 24ملزمان کو گرفتارکرکے قبضے سے اسلحہ،منشیات،مسروقہ موٹرسائیکلیں ودیگر سامان برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قائدآباد پولیس نے منگنی کی تقریب میں فائرنگ کرنے والے 2ملزمان فیصل محمود اور محمد اویس کوگرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہو ا۔ایک اور کارروائی میں قائدآباد پولیس نے 3 گٹکا فروش ملزمان رضوان ،عنایت اور پیر بخش کوگرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان سے 5کلو سے زائد گٹکااورماوا ہوا۔بغدادی پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے4 منشیات فروشوںعظیم ،شکیل،افضل اور معراج کو گرفتار کرتے ہوئے پونے تین کلو چرس برآمد کرلی، گبول ٹاؤن پولیس نے موٹر سائیکل چور کے سر غنہ عامراوراس کے ساتھی شاہد ،شاہراہ فیصل پولیس نے 2 ملزمان الطاف احمد اور محمد علیم بلوچ، کھارادر پولیس 2ملزمان رضوان اور جاوید،رضویہ پولیس نے 2ملزمان عدنان اورخائستہ ،عزیز آبادپولیس نے ایک ملزم احمد زیب ،جیکسن اورسکھن پولیس نے 2گٹکا فروش عمران اوردرخشاں کمار، گارڈن پولیس نے چھالیہ کے اسمگلنگ میں ملوث نویدکو گرفتارکرکے بھاری مالیت کی چھالیہ برآمد کرلی، غا زی نگر عثمان آباد کے قریب گارڈن پولیس نے چھاپہ مار کر چھالیہ سپلائر نوید کو گرفتار کر لیا، نیوٹاؤن پولیس نے 2 اسٹریٹ کریمنلز عبدالرحمن ولد غلام قادر اور ساگر ولد کرشنا کو گرفتار کرلیا ۔