ڈسکہ ضمنی انتخابات میں بے ضابطگیاں ہوئیں، الیکشن کمیشن

307

گلگت (اے پی پی) ترجمان الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے سابق ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی جمیل احمد کی جانب سے جاری اخباری بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمیل احمد ڈسکہ ضمنی انتخابات اور حلقہ 2 گلگت کے انتخابات کا کیسے موازنہ کرسکتے ہیں، ڈسکہ ضمنی انتخابات میں بے ضابطگیاں ہوئیں۔ بیلٹ پیپرز چھپانے اور آر او کو اغوا کرنے کے الزامات لگائے گئے تھے،جبکہ حلقہ 2 گلگت کے انتخابات صاف،شفاف،منصفانہ اور آزادانہ ہوئے جس کے گواہ ان کے خود پولنگ ایجنٹس ہیں۔