حزب کا کوئی مجاہد گرفتار نہیں ہوا، بھارتی دعویٰ جھوٹا ہے، سیف اللہ خالد

284

مظفر آباد /سری نگر(صباح نیوز+اے پی پی) حزب المجاہدین کے نائب امیر سیف اللہ خالد اور آپریشنل چیف محمد بن قاسم نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں جن کٹھ پتلیوں کو سامنے لانے کی کوشش کررہا ہے وہ ذلت اور رسوائی کے سوا کچھ حاصل نہیں کریں گی۔ کپواڑہ میں پولیس نے حزب المجاہدین سے وابستہ کئی ساتھیوں کی گرفتار یوں کا جودعویٰ کیاتھا وہ بالکل بے بنیاد ہے ،حزب کا کوئی ساتھی یا مجاہد گرفتار نہیں ہوا ہے ۔تاریخ گواہ ہے بھارت نے جس قوت وطاقت سے کشمیر میں مبنی بر حق تحریک آزادی کو دبانے کی کوشش کی اتنی ہی قوت سے وہ ابھر کر سامنے آئی ہے ۔ان خیالات کا اظہار ایک مشترکہ بیان میں حزب نائب امیر سیف اللہ خالد اور آپریشنل چیف محمد بن قاسم نے اسلام آباد وتر گام کے شہدا عمرامین ،سجاد احمد بٹ،گلزارا حمد بٹ اور مظفر احمد بٹ اور ہفتہ رفتہ کے دیگر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ان شہدا نے تحریک آزادی کو اپنے خون سے سینچا ۔دریں اثنا حزب المجاہدین کے فیلڈ آپریشنل ترجمان برہان الدین نے کہا ہے کہ ْکمانڈر مصعب کے نام سے مختلف عسکری تنظیموںکے بارے میں جعلی لیٹر پیڈ پر بیان انتہائی گمرہ کن ۔بھارتی ایجنسیاں اور ان کے گماشتے اس طرح کے حربوں سے خود ہی رسواہوتے جارہے ہیں۔بھارتی ایجنسیاںتحریک آزادی کشمیر کو کمزورکرنے کے لیے آئے روز مختلف حربے آزما رہی ہیں لیکن ان حربوں کے نتائج ہمیشہ ان کے برعکس آتے ہیں،کشمیری قوم مجاہد اور ایجنٹ میں فرق کرناجانتی ہے،وہ دشمن کی ہر اد ا سے واقف ہوچکی ہے۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے پارٹی کے سینئر کارکنوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں کے وسائل اور معیشت کو تباہ کر دیا ہے،کشمیری عوام کے جمہوری اور آئینی حقوق کی بحالی کے لیے مسلسل پر امن جدوجہد کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کی حمایت جاری رکھیں گی ۔کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ فروری میں6بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیاگیا، ان میں سے 3 نوجوانوںکو جعلی مقابلوںکے دوران شہیدجبکہ 63نوجوانوںکو گرفتار کیاگیا، بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے پر امن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال سے5 کشمیری شدید زخمی بھی ہوئے ۔فوجیوںنے گزشتہ ماہ 2 مکانوںکو تباہ کیا۔ حریت رہنمائوں محمداشرف صحرائی ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، مسرت عالم بٹ اور آسیہ اندرابی سمیت ہزاروں کشمیری جھوٹے الزامات کے تحت مسلسل جیلوںمیں نظربند ہیں۔