ترکی اور پاکستان کے درمیان کارگو ٹرین سروس ایک دہائی بعد بحال

624

اسلام آباد: ترکی اور پاکستان کے درمیان کارگو ٹرین سروس ایک دہائی بعد بحال ہوگئی، 4 مارچ کو ٹرین استنبول سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گی،9 سال کے وقفے کے بعد ترکی اور پاکستان کے درمیان کارگو ٹرین دوبارہ بحال ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق پاکستان کی وزارت ریلوے کا کہنا ہے کہ 4 مارچ کو استنبول سے تجارتی سامان لے کر کارگو ٹرین اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گی جو ایران سے ہوتی ہوئی پاکستان پہنچے گی،استنبول سے اسلام آباد پہنچنے والی ٹرین واپس 19 مارچ کو روانہ ہو گی۔

کورونا کا خوف: ترکی میں شادیاں 20 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں

وزارت ریلوے نے مزید کہا کہ استنبول سے 4 مارچ کو سفر شروع کرنے والی کارگو ٹرین 12 روز بعد 16 مارچ کو اسلام آباد کے ڈرائی پورٹ پر پہنچے گی، یہ ٹرین ایران کے شہر زاہدان سے کوئٹہ اور پھر اسلام آباد آئے گی، ٹرین 12 روز میں مجموعی طور پر ساڑھے چھ ہزار کلومیٹر فاصلہ طے کرے گی۔

پاکستان نے ترکی سے آنے والی کارگو ٹرین سے متعلق اکنامک کوآرڈیشن آرگنائزیشن (ای سی او) سے رابطہ کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایرانی حکام کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ترکی کی سرمایہ کاری سے اسرائیل پر انحصار کم ہو گا، فلسطینی وزیر

واضح رہے ترکی اور پاکستان کے درمیان پہلی کارگو ٹرین 14 اگست 2009 میں شروع ہوئی تھی۔ آخری کارگو ٹرین اسلام آباد سے استنبول کے لئے 5 نومبر 2011 کو روانہ ہوئی تھی۔