سینیٹ انتخابات کیلئے ایم کیو ایم نے پیپلزپارٹی کی پیشکش مسترد کردی

398

کراچی: سینیٹ انتخابات کے لیے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے پیپلزپارٹی کی پیشکش مسترد کردی ہے، ایم کیوایم نے دوٹوک کہا ہے کہ سینیٹ انتخاب تحریک انصاف اور جی ڈی اے کے ساتھ ملکر لڑیں گے۔

نجی ٹی وی ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین کی نشست پر تحریک انصاف ایم کیو ایم اور ٹیکنوکریٹ کی نشست پر ایم کیو ایم تحریک انصاف کو سپورٹ کرے گی۔ ایم کیوایم قیادت نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا تو شہری اور اندرون سندھ عوام کبھی معاف نہیں کرے گی، نوکریوں میں ہمارا حق اور مردم شماری میں گنتی پوری ہونی چاہیے۔

ایم کیوایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر وسیم اختر نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں تحریک انصاف اور متحدہ مشترکہ طور پر ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔ وسیم اختر نے کہا کہ ایم کیوایم نے پی پی پی کو بھی اپنے فیصلے سے آگاہ کردیاہے۔