ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

228

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 1 روپے 84 پیسے فی کلو اضافہ کر دیا جس کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 21 روپے 78 پیسے مہنگا ہو گیا۔

ایل پی جی کی فی کلو قیمت 159 روپے 74 پیسے مقرر کی گئی ہے جب کہ  گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1884 روپے مقرر کی گئی ہے۔

 اوگرا نے گیس قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق مارچ کے لئے ہوگا۔

واضح رہے کہ اقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے تقریباً 6 سے 7 روپے فی لیٹر تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی تجویز دی لیکن وزیراعظم عمران خان نے یہ تجویز منظور نہیں کی۔ان کا کہنا ہے کہ اگلے15روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔