پی ٹی آئی کے 3 ارکان اسمبلی کو غائب کردیا گیا، خرم شیر زمان کا الزام

459

کراچی: تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ شام سے پی ٹی آئی کے 3 ارکان کوغائب کر دیا گیا، تینوں ارکان نے کہا تھا ہم بہت زیادہ دباؤ میں ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیرزمان نے کہا کہ تینوں ارکان نے کہاتھادوسری جماعتوں سے پیشکشیں ہورہی ہیں، تینوں ایم پی ایزکے موبائل فونز بھی بند آرہے ہیں، تینوں ایم پی ایزکے اہل خانہ بہت زیادہ پریشان ہیں سندھ حکومت سے مطالبہ ہے معلوم کرائیں ارکان کہاں ہیں ،سارا کھیل سندھ حکومت کی جانب سے کھیلا گیا ہے۔

خرم شیرزمان نے کہا کہ سینیٹ الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیا ہے، سپریم کورٹ کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں کرکٹ میں بھی عمران خان کہتے تھے نیوٹرل امپائر ہونا چاہیے، گزشتہ سینیٹ کے الیکشن میں خریدوفروخت ہوئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے رکن کریم بخش گبول کا ویڈیو بیان زبردستی دلوایا گیا کریم بخش گبول پر پورا یقین ہے، بلوچ وفاداری نہیں بیچتے، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری سے ساراعمل شروع ہوا اگر کسی بھی ایم پی اے کو نقصان پہنچا تو ذمہ دارسندھ حکومت ہوگی۔