مفتی اکرام اللہ کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

509

اسلام آباد: مفتی اکرام اللہ اور ساتھیوں کو قتل کرنے والا ملزم ساتھیوں سمیت ہنگو سے گرفتار کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  پولیس نے مفتی اکرام اللہ کو قتل کرنے والے ملزم کو4ساتھیوں کے ساتھ گرفتار کر لیا ہے، ملزم شاہدالرحمن کو ہنگو سے گرفتار کیا ہے،  ملزمان نے مفتی اکرام اللہ پر فائرنگ کرکے بیٹے سمیت شاگرد کو بھی قتل کیا تھا۔

خیال رہے کہ واقعے کے بعد جمعیت علمائے اسلام کے کارکنان نے مری روڈ کو احتجاجا بند کر کے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا، جس کو مذاکرات کے بعد کھول دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ملزمان نے 27فروری کو اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں پرنس روڈ پر فائرنگ کرکےجمعیت علمائے اسلام کے  امام مسجد مفتی اکرام اللہ کو فائرنگ کرکے شہید کیا تھا۔