جماعت اسلامی کا مرکز اور سندھ میں سینیٹ انتخابات سے غیر حاضر رہنے کا اعلان

385

لاہور: 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات میں جماعت اسلامی نے سندھ اور مرکز میں سینیٹ انتخاب سے غیر حاضر رہنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور نومنتخب سینیٹر اعجاز چوہدری نے سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم سے لاہور میں اہم ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں ہوئی، پی ٹی آئی رہہنما نے جماعت اسلامی سے سینٹ انتخابات میں میں ووٹ اور سپورٹ کی درخؤاست کی، تاہم جماعت اسلامی کے رہنما امیرالعظیم نے ووٹ دینے سے معذرت کرلی

امیر العظیم نے کہا کہ ہم خیبر پختون خوا کی حد تک پی ڈی ایم کا ساتھ دیں گے، اور کے پی میں پی ڈی ایم ہماری خاتون امیدوار کو ووٹ دے گی، جب کہ ہم جنرل، ٹیکنوکریٹ اور اقلیتی نشست پر ان کو ووٹ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سندھ میں جماعت اسلامی انتخابی عمل کا حصہ نہیں بنے گی۔

دوسری جانب رہنما تحریک انصاف سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا کہ جماعت اسلامی سے سینیٹ انتخابات میں تعاون کی اپیل کی تھی تاہم انہوں نے تعاون اور حمایت سے انکار کردیا۔