آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کے حوالے سے نیا پرومو جاری کردیا

372

راولپنڈی: آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کے حوالے سے نیا پرومو جاری کر دیا جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے گزشتہ ہفتے پریس کانفرنس میں 23 مارچ کو یوم پاکستان پر پریڈ کا اعلان کیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایک قوم ، ایک منزل پاکستان کے نام سے قومی جذبے اور امنگوں کی ترجمان کے لیے یوم پاکستان کے حوالے سے پرومو جاری کیا گیا ہے اور 92واں یوم پاکستان بھرپور انداز میں منانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

یاد رہے ڈی جی آئی ایس پی آر نے گزشتہ ہفتے پریس کانفرنس میں 23مارچ کو یوم پاکستان پریڈ شاندار انداز میں منانے کا اعلان کیا تھا۔

یوم پاکستان 23 مارچ ، پاکستان کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے اور 23 مارچ 1940 کو قرارداد پاکستان پیش کی گئی تھی ، قرارداد پاکستان جس کی بنیاد پر مسلم لیگ نے برصغیر میں مسلمانوں کے جدا گانہ وطن کے حصول کے لیے تحریک شروع کی تھی اور سات برس کے بعد اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیاب رہی۔

پاکستان وہ مطالبہ ہے جو ‘اسلامی جمہوریہ پاکستان’ کے نام سے دنیا کے نقشے پر ابھرا ہے۔

دوسری جانب دو روز قبل 27 فروری کو ملک بھر میں ‘سرپرائز ڈے’ کے نام سے منایا گیا اور ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ 27 فروری 2019 پاکستان کی مسلح افواج کے تجدید عہد کا دن ہے اور سرپرائز ڈے پر بھی پاک فوج کی جانب سے ملی نغمہ جاری کیا گیا تھا۔