مہنگائی 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

551

اسلام آباد: ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق فروری میں گھی 9فیصداورپھل 9.26فیصدمنہگے ہوئے، فروری میں ماہانہ بنیادوں پرشہری علاقوں میں چکن 37فیصدمنہگا ہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گھی 17.27فیصد،چینی17.16اورکوکنگ آئل 15.39فیصدمنہگاہوا،بجلی چارجز29.45اورکوکنگ آئل کی قیمت میں 11.92 فیصد اضافہ ہوا، مصالحہ جات31.13،گندم 23.79فیصداورآٹا13.51فیصدمنہگاہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق فروری میں سالانہ بنیادوں پرشہری علاقوں میں انڈے48.10فیصدمنہگے ہوئے، جولائی تافروری منہگائی کی اوسط شرح8.25فیصدرہی، فروری 2020میں منہگائی کی شرح 12.4فیصدتھی، جنوری کی نسبت فروری میں منہگائی میں 1.80 فیصداضافہ ہوا۔