‘آئی سی سی ٹورنامنٹ بھی پاکستان لانے کی کوشش کریں گے’

472

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہا ہے کہ انگلینڈ سمیت دیگر ٹیمیں بھی پاکستان آرہی ہیں جنوبی افریقا کے بعد مزید ٹیموں کے پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے لیے رابطے کیے ہیں آئی سی سی ٹورنامنٹ بھی پاکستان میں لانے کی کوشش کریں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم خان نے کہا کہ میں جب پاکستان آیا تھا تو پی ایس ایل دبئی میں ہورہا تھا انٹرنیشنل کرکٹ کو پاکستان میں لانا کامیابی ہے اب کوشش کررہے ہیں دیگر انٹرنیشنل ٹیموں کو بھی پاکستان لائیں۔

انہوں نے کہا کہ تینوں فارمیٹ میں کپتان بنانے کے فیصلےپر بابراعظم سے بات کی گئی تھی پہلے یہ سسٹم کا فیلیئر تھا کہ تمام فارمیٹ میں ایک کپتان نہیں  ہوتاتھا بابر اعظم میں اچھا کپتان بننے کی تمام خصوصیات موجود ہیںٹیموں کو ٹاس جیت کر بیٹنگ  کرنی چاہیے۔

وسیم خان نے کہا کہ لاہور اور کراچی کے درمیان جو میچ ہوا وہی اصل پی ایس ایل کی پہچان ہے دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست میچ ہوا، ہائی لیول پرفارمنس رہی ، عالمی سطح پر بھی میچ کو پذیرائی ملی۔

وسیم خان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کا اسٹرکچر بحال کیا، نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا پروان چڑھانے اور نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے ڈومیسٹک سیزن کا کامیاب انعقاد ہوا، کراچی اور لاہور کے اسٹیڈیمز کو مزید بہتر بنا رہے ہیں اور اسٹیڈیمز کے قریب ہوٹل کی سہولت مہیا کرنے کے منصوبے پر بھی کام جاری ہے۔