حلیم عادل شیخ کی ضمانت مسترد، سمیر شیخ کی ضمانت منظور

286

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کی دو مقدمات میں ضمانت مسترد کر دی جب کہ سمیر شیخ کی دونوں مقدمات میں ضمانت منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگرد ی کی عدالت نمبر 3 نے درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے حلیم عادل شیخ کی پی ایس 88 میں ہنگامہ آرائی اور تجاوزات کیس میں ضمانت مسترد کردی۔

عدالت نے سمیر شیخ سمیت 6 ملزمان کی کی دونوں مقدمات میں 50 ہزار کےعوض ضمانت منظور کر لی۔

پیشی کے موقع پر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سپریم کورٹ کی رائے سے ہماری فتح ہوئی، ہم بکاؤ مال نہیں، ایم پی ایز ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کو من و عن تسلیم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرائے گا، پیپلزپارٹی نے ہمارے ایم پی ایز سے رابطہ کیا، ہمیں کسی پر شک نہیں، تمام ایم پی ایز ہمارے ساتھ ہیں۔