کورونا ایس او پیز کے تحت ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی، سی اے اے

280

کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ممالک کو تین کیٹگریز میں تقسیم کردیا ہے جبکہ سی کیٹگری میں شامل ممالک کے مسافروں کی آمد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی اجازت سے مشروط ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر ٹریول ایڈوائزری میں ایک مرتبہ پھر ردوبدل کیا گیا ہے، جس کے تحت پاکستان آنے والے ممالک سے متعلق نئی فہرست جاری کی گئی ہے۔

سول ایویشن ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ عرفان صابر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جبکہ نوٹی فیکیشن کے مطابق سی اے اے نے کورونا ایس او پیز کے تحت ممالک کو تین کٹیگریز میں تقسیم کیا ہے۔

کٹیگری اے میں شامل ممالک کی تعداد کم کرکے 21 کردی گئی ہے جس میں آئس لینڈ، سری لنکا اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک شامل ہیں اور اس کٹیگری کے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی نہیں۔

دوسری جانب  کٹیگری بی کے مسافروں کا پی سی آر ٹیسٹ کا دورانیہ 72 گھنٹے ہوگا جبکہ کٹیگری سی میں جنوبی افریقہ، برطانیہ، برازیل، آئیرلینڈ اور پرتگال سمیت 15 ممالک شامل ہیں، جن کے مسافروں کی آمد این سی او سی کی اجازت سے مشروط ہوگی۔