آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

269

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں متعین برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹن ٹرنر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق پاکستان میں متعین برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹن ٹرنر نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان میں جاری مفاہمتی عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔