ایئرچیف مجاہد انور خان کی نیول چیف سے الوادعی ملاقات

328

اسلام آباد: پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے نیول چیف ایڈمرل امجد خا ن نیازی سے الوادعی ملاقات کی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد آمد پر امیر البحرنے ایئر چیف کا استقبال کیا، پاک بحریہ کے دستے نے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

معززسربراہان نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی،نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک فضائیہ کے لیے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا۔

 ایئر چیف نے پیشہ وارانہ امور میں پاک بحریہ کے بھر پور تعاون کی تعریف کی اور نیک خواہشات کے اظہار پر نیول چیف کا شکریہ ادا کیا۔