شفیع جھاگوی کی وفات خطے کا عظیم نقصان ہے‘سردار مسعود

201

مظفرآباد(صباح نیوز)آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے آزاد کشمیر کی ممتاز روحانی شخصیت میاں محمد شفیع جھاگوی کی وفات کو خطہ کشمیر کے عوام کے لیے عظیم نقصان قرار دیتے ہوئے مرحوم کی دینی، علمی، روحانی اور سماجی خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مرحوم پیر شفیع جھاگوی کی نماز جنازہ سے قبل تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تعزیتی ریفرنس سے وزیراعظم راجا فاروق حیدر، گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ خالد خورشیدو دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔