حافظ نعیم الرحمن کی کے یوجے (دستور) کے نومنتخب عہدیدران کو مبارکباد

100

کراچی(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، نائب امیر کراچی و انچارج میڈیا سیل ڈاکٹر اسامہ رضی،سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری ،ڈپٹی سیکرٹریز صہیب احمد ، نذیر الحسن نے کراچی یونین آف جرنلسٹس(دستور) کے سالانہ انتخابات میں نومنتخب صدرراشدعزیز، سیکرٹری موسیٰ کلیم ، نائب صدورمحمد اسلم خان ‘ وکیل الرحمن، جوائنٹ سیکرٹریزسید نبیل اخترو عادل ظفر خان ،خازن محمد بلال طاہر،سیکرٹری اطلاعات حماد حسین ،گورننگ باڈی کے ارکان عاصم بھٹی ، عبدالقادر منگریو، جمال خورشید، عاطف خان،فہمیدہ یوسفی،سید فرید عالم،منصور احمد (مانی)،محسن احمدکو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ صحافتی تنظیم کے انتخابات ایک خوش آئند اور جمہوری روایت ہے ،امید ہے کہ کے یو جے (دستور)کے نومنتخب عہدیداران آزاد ی¿ صحافت اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کی جدوجہد جاری رکھیں گے اور صحافی برادری کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔
حافظ نعیم کی مبارکباد