شفاف الیکشن کو یقینی بنانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے‘فردوس عاشق

330
لاہور: وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان میڈیا سے گفتگو کررہی ہیں

سیالکوٹ(اے پی پی)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا ہے کہ این اے 75کے ضمنی الیکشن میں مخالفین نے عوام کو گمراہ کیااورالیکشن کو متنازع بنایا،شفاف الیکشن کو یقینی بنانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ 11جماعتیں، نسل در نسل، قبضہ مافیا اور منشیات فروش عمران خان کے مخالف کھڑے ہیں،جب بھی عمران خان موروثی سیاست اور قبضہ مافیا پر ہاتھ ڈالتا ہے تو مفادات پرستوں کو تکلیف ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسکہ کے قریب وزیر آباد کے الیکشن میں وہی انتظامیہ تھی، جہاں سے ن لیگ نے جیتی ہے۔ اپوزیشن کی جعلی راجکماری پھولن دیوی کا روپ دھار چکی ہے۔ فردوس عاشق نے کہا کہ ن لیگ کے کنٹینر پرایم این ایز وور ایم پی ایز کا کسی نے نوٹس نہیں لیا۔الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنا ہمارا آئینی حق ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کے لیے سیاحت کو فروغ دینا ہے،حکومت پنجاب ٹورازم کے فروغ کے لیے کوشاں ہے،ایکسپورٹ پروسسنگ زون اور کارٹیج انڈسٹری کے فروغ کے لیے حکومت اقدامات کررہی ہے، ہر ضلع کے لیے ترقیاتی پیکج درہے ہیں۔