انتہائی مطلوب دہشتگردوں سے متعلق ریڈ بک کا نواں ایڈیشن تیار

159

کراچی(نمائندہ جسارت)کاو¿نٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے دہشت گردوں سے متعلق معلومات پر مبنی ریڈ بک کا نواں ایڈیشن تیار کرلیا، نیا ایڈیشن4 سال کے بعد شائع کیا جارہا ہے، ریڈ بک میں انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے نام شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث دہشت گردوں کے معاملے پر کاو¿نٹرٹیرارزم ڈپارٹمنٹ نے 4 سال کے وقفے کے بعد ریڈ بک کا نیا ترمیم اور اضافہ شدہ نواں ایڈیشن تیار کرلیا، جو جلد جاری کردیا جائے گا ۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق نئے ایڈیشن میں دہشت گردوں سے متعلق معلومات کویکجا کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام نے اس بارریڈبک میں مزید اضافہ کیا ہے، قوم پرست جماعت کے دہشت گردوں ، بی ایل اے، بے آر اے، ایس آر اے سمیت دیگر تنظیموں کے نام بھی ریڈ بک میں شامل ہیں۔سی ٹی ڈی کے مطابق ریڈ بک میں انتہائی مطلوب اور ہیڈ منی والے دہشت گردوں کے نام شامل ہیں ، ریڈ بک تمام متعلقہ اداروں سے شیئر کی جائے گی، اس سے قبل 2017ء میں ریڈ بک جاری کی گئی تھی۔سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی تفصیلات پر مبنی ریڈ بک کا آٹھواں ایڈیشن جاری کیا تھا ، ریڈ بک کا آٹھواں ایڈیشن دو حصوں پر مشتمل تھا ۔