عمرکوٹ پریس کلب کے انتخابات، قلم دوست پینل بلامقابلہ کامیاب

88

عمرکوٹ (نمائندہ جسارت) عمرکوٹ پریس کلب کے ہونے والے سالانہ الیکشن برائے سال 2021ءکے نتائج کا اعلان کردیا گیا، قلم دوست پینل بلامقابلہ کامیاب اجمل منہدرانی پریس کلب عمرکوٹ کے صدر منتخب ہوگئے۔ پریس کلب عمرکوٹ کے ہونے والے سالانہ الیکشن برائے سال 2021ءکے لیے الیکشن کمیٹی کے چیئرمین سید ریحان شبیر، کمیٹی ممبران لجپت مالہی، علی مراد دل نے پریس کلب میں صحافیوں کے سامنے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پریس کلب کے الیکشن کے تمام مراحل مکمل کیے، 9 فروری کو پریس کلب عمرکوٹ کا الیکشن شیڈول جاری کیا گیا، 20 فروری 2021ءالیکشن پریس کلب عمرکوٹ کی نامزدگی فارم لینے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی، جس میں پریس کلب عمرکوٹ کے الیکشن میں صرف قلم دوست پینل نے اپنے نامزدگی فارم جمع کرائے اور کسی گروپ یاممبر نے اپنے نامزدگی فارم جمع نہیں کروائے۔ پریس کلب عمرکوٹ کی الیکشن کمیٹی کے چیئرمین سید ریحان شبیر، الیکشن کمیٹی کے ممبران لجپت مالہی، علی مراد دل نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قلم دوست پینل کے بلا مقابلہ کامیاب ہونے والوں میں صدر اجمل منہدرانی، سینئر نائب صدر عمر سومرو، جنرل سیکرٹری اللہ جھڑیو سومرو، جوائنٹ سیکرٹری نارائن مالہی، خزانچی غلام مصطفی مہر، اطلاعات سیکرٹری شامل ہیں۔ پریس کلب عمرکوٹ کے ممبران کی بڑی تعداد نے پریس کلب عمرکوٹ کے بلامقابلہ کامیاب پینل کے تمام عہدیداروں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور مبارکباد پیش کی۔