آل سکھر اسمال ٹریڈراز کے قائد و دیگر کا اظہار تعزیت

184

سکھر( نمائندہ جسارت) آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے بانی و قائد حاجی محمد ہارون میمن نے آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے نائب صدر گلزار بھٹو کی اہلیہ کے انتقال پر دیگر تاجر رہنمائوں کے ہمراہ اظہار تعزیت کیا۔ فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی ۔قبل ازیں انہوں نے جامع علی مسجد جیلانی روڈ پر مرحومہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر فیاض خان، مولانا عثمان فیضٰ اور الٰہی بخش و دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی بخشش فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین