لاڑکانہ ،سگ گزیدگی میں مزید 32افراد زخمی

200

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر اور گرد و نواح میں آوارہ کتوں نے مزید 32 افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا جن میں 5 سالہ سمیع اللہ، 8 سالہ اللہ ڈنو، میثم، 9 سالہ جاوید علی، 10 سالہ مسکان بیبی، بلاول، شان علی، محمد بچل، بلاول، 13 سالہ غلام اللہ، وسیم علی، 14 سالہ حمیدہ، 15 سالہ افروز، 20 سالہ شبروز خاتون، 21 سالہ دیدار علی، 23 سالہ فدا حسین و دیگر شامل ہیں جنہیں اہل خانہ کی جانب سے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات میں قائم اینٹی ربیز ویکسین سینٹر منتقل کیا گیا جہاں تمام زخمیوں کو ویکسین اور علاج دے کر گھر بھیج دیا گیا۔