جیکب آباد، ہندو نوجوان کو قتل کرنے کا مقدمہ درج

176

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد پولیس نے ہندو نوجوان کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کرلیا۔ جیکب آباد کے ڈنگر محلہ سے کچرے کے ڈھیر سے ملنے والی لاش کی مہیش کمار کے طور پر شناخت ہونے پر چار روز کے بعد مقتول نوجوان کے والد اشوک کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف سٹی تھانہ پر مقدمہ درج کیا گیا ہے،غریب آباد محلہ کے مہیش کوبہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر سر پر گولی ماری گئی اور پھر جلا کر لاش بوری میں ڈال کر کچرے میں پھینکی گئی تھی ،سٹی پولیس کے مطابق مدعی کے بیان پر صرف قتل کی دفعہ لگائی گئی ہے دہشت گردی کی دفعہ لگ سکتی ہے۔ جیکب آباد کے فیملی لائن محلے سے مسلح افراد خواتین سے زیورات، نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار، دو صرافوں کی دکان میں نقب زنی کی واردات۔ جیکب آباد کے سول لائن تھانہ کی حدود میں واقع فیملی لائن محلہ سے دو موٹر سائیکل سوار مسلح افراد گھر کے باہر ناصر عباس کی زوجہ سے طلائی زیورات، نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔