ڈوکری کے قریب حادثے میں زخمی ہونے والی لڑکی بھی چل بسی

223

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) ڈوکری کے قریب روڈ حادثے میں زخمی لڑکی کراچی سول اسپتال میں دم توڑگئی، حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈوکری کے قریب باقرانی روڈ پر 12 روز قبل موٹرسائیکل اور کار میں ٹکر کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے تھے جن میں 18 سالہ لڑکی عائشہ مگنیجو کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث انہیں ڈاکٹروں کے مشورے پر کراچی سول اسپتال منتقل کیا گیا تاہم گزشتہ روز کراچی کے اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زخمی لڑکی عائشہ مگنیجو دم توڑگئیں جس کے بعد حادثے میں جان بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔ متوفی لڑکی کا جسد خاکی بذریعہ ایمبولینس لاڑکانہ کے قریب آبائی گاؤں ستار ڈنو سانگی پہنچادیا گیا۔ اطلاع پر علاقے میں ماحول سوگوار ہوگیا جبکہ بڑی تعداد میں رشتے داروں اور مختلف دیہاتوں کے لوگوں نے متعلقہ گاؤں پہنچ کر ورثا کے غم میں شریک ہوئے۔ واضح رہے کہ حادثے میں ماریہ، پارس مگنیجو، شمائلہ کلہوڑو، محمد پریل اور ان کا چار سالہ بیٹا احمد رضا بھاگت موقع پرہی جاں بحق ہوئے تھے۔