تھرماس کی بو دور کرنے کا آسان طریقہ

703

تھرماس یا فلاسک میں جب کوئی چیز ڈال کر کچھ دیر کے لئے رکھی جاتی ہے تو دھونے کے بعد بھی وہ بو اس میں سے نہیں جاتی ہے، یا بہت عرصے سے بند تھرماس سے بھی بو آنے لگتی ہے. آج ہم تھرماس کی بو دور کرنے کا آسان سا نسخہ بتائیں گے آپ کو۔ایک پیالی میں دو سے تین چمچ دہی اور ایک چٹکی نمک پھینٹ لیں. اب اس پھینٹی ہوئی دہی اور نمک کے آمیزے کو تھرماس اور فلاسک کے اندر ڈال کر پانچ منٹ کے لئے چھوڑ دیں. اس کے بعد سادے پانی سے کھنگالنے کے بعد صابن سے دھو لیں بدبو ختم ہو جائے گی۔