چاول کے آٹے کا میٹھا

878

اجزا: چاول کا آٹا آدھا کلو، گھی دو سو پچاس گرام، لونگ دو عدد، چینی 375 گرام، بڑی الائچی دو عدد، پسی ہوئی زعفران ایک چٹکی۔ترکیب: ایک کھلے منہ کے بڑے دیگچے میں گھی ڈال کر الائچی اور لونگ بھون لیں۔ پھر چاول کا باریک آٹا ڈال دیں اور خوب بھونیں۔ جب آٹا بادامی رنگ کا ہو جائے تو اس میں چینی ڈال دیں۔ جب چینی کا پانی خشک ہو جائے تو پسی ہوئی زعفران ڈال دیں پھر چند قطرے کیوڑہ کے ڈال کر دم پر لگا دیں۔ پندرہ منٹ بعد اتار لیں۔ چاول کے آٹے کا میٹھا پلیٹوں میں ڈال لیں۔ ناریل کے چند ٹکڑے، بادام کی گریاں اور پستہ تھوڑے سے گھی میں تل کر میٹھے پر بگھار لگا ۔