تاردارموزریلا چیز اب گھر پر بنائیں

261

موزریلا چیز، چیز کی وہ قسم ہے جو ماڈرن بیکنگ اسٹائل میں سب سے زیادہ استعمال ہوتی ہے – چیز کیلشیم اور وٹامنز سے بھر پور ہونے کے ساتھ ساتھ بچوں اور بڑوں کا پسندیدہ آئٹم ہے اور صحت بخش بھی ہے –
موزریلا چیز بظاہر صرف بازاری آئٹم ہے مگر آج ہم آپکو موزریلا چیز گھر پر بنانے کی آسان ریسپی بتائیں گے، صرف کچھ چھوٹی چھوٹی ٹپس کو ذہن میں رکھ کر ہم بہت آسانی سے موزریلا چیز گھر میں تیار کر سکتے ہیں جو کہ مارکیٹ کی نسبت بہت کم قیمت میں پڑتا ہے –
موزریلا چیز بنانے کی ترکیب
سب سے پہلے دودھ کچا ہونا ضروری ہے کیونکہ عام طور پر دودھ کو ابال کر اسکا پنیر بنایا جاتا ہے مگر موزریلا چیز کو تار دار اور بہترین شکل میں لانے کے لیے کچا دودھ چاہیے ہوتا ہے ۔ کچے دودھ کو ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔
5سے 8 منٹ بعد اس میں انگلی ڈال کر دیکھیں کہ زیادہ گرم تو نہیں کیونکہ زیادہ گرم دودھ سے یہ تار دار نہیں بن سکتا. اگر ہلکا سا گرم ہو گیا ہے تو آگ بند کر کے اس میں لیموں ڈال دیں – اگر لیموں نہ ہو تو سرکہ اسکا نعم البدل ہے وہ ایک چھوٹا چمچ ڈال لیں – پھر اسکو چھوڑ دیں، ہلانا بالکل نہیں ہے – دو منٹ بعد ایک لکڑی کا چمچ لے کر ہلکا سا ہلا دیں – اس سے پانی الگ اور پنیر الگ ہوجائے گا – پھر اسکو چھوڑ دیں اور دو منٹ بعد پھر ہلکا سا ہلا لیں – یاد رہے کہ بہت زیادہ نہیں ہلانا اور بار بار بھی نہیں کیونکہ اس سے پنیر ذرے ذرے ہو کر پھٹکیوں میں بدل جائے گا۔کچھ دیر بعد جو پنیر کا بڑا سا ڈھیلا بن گیا تھا اس کو پانی میں سے آہستگی سی نچوڑ کر نکال لیں –۔
پھر اسکو دوبارہ ہلکے سے گرم پانی سے نچوڑ لیں اور ایک بار پھر یہی عمل دہرائیں – یاد رہے کہ اسکو زور سے نہیں نچوڑنا کیوں کہ اس سے اس میں تار نہیں بنے گی . پھر اسکو ایک کپڑے میں ڈال کر اس پر وزن رکھ دیں اور ایک گھنٹے بعد اٹھائیں – اور اس ٹکیا کو فریج میں رکھ دیں – اس سے یہ زرا سخت ہو کر مناسب شکل اختیار کر لے گی اور پھر اسکو کاٹ کر استعمال کریں اور چاہیں تو چٹکی بھر نمک بھی ڈال سکتے ہیں۔