بنوں ،اے این پی رہنما اسد اچکزئی کی غائبانہ نماز جنازہ

106

بنوں (آن لائن) کوئٹہ میں اغواءہونے والے اے این پی کے سیکرٹری اطلاعات اسد خان اچکزئی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کردی گئی، درانی چلڈرن پارک میں عوامی نیشنل پارٹی اور پختون تحفظ موومنٹ کے زیر اہتمام الگ الگ نماز جنازہ ادا کی گئی، اس موقع پر اے این پی کے تحصیل صدر شاہ قیاز باچا ایڈوکیٹ ،انور باچا ،سابق صدر بار اےسوسی ایشن ملک نثار خان ایڈووکیٹ ملک فہیم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن نام کی کوئی چیز نہیں سیاسی کارکنوں کی اغواءاور تشدد زدہ لاشوں کا ملنا سیاسی انتقام ہے، ہمیں تشدد کی راہ پر مجبور نہ کی جائے۔پختون تحفظ موومنٹ کے احتجاجی کیمپ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے حاجی عبدالصمد خان ، ندیم عسکر سمیت دیگر نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں لوگوں کا اغواءاور ٹارگٹ کلنگ سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا ہے لہٰذا وزیرستا ن سے اغواءہونے والے افراد کو رہا کیا اور لاپتا افراد کو عدالتوں میں پیش کی جائے۔