سینٹ انتخابات کیلیے انتخابی مہم آج نصف شب ختم ہوجائےگی

283

اسلام آباد(صباح نیوز)الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ملک میں سینٹ انتخابات کے لیے انتخابی مہم آج پیر کی نصف شب کو ختم ہوجائے گی۔الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں اور انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں سے کہاہے کہ وہ قانونی ضابطوں پر عملدرآمد کریں اور ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں تاکہ بدھ کے روز ہونیوالے انتخابات کے پرامن اور منظم انعقاد کو یقینی بنایا جاسکے ۔ارکان سینیٹ کی مدت6سال کے لیے ہوتی ہے۔ وفاق اور تمام صوبوں میں سینیٹ کی جنرل نشستوں کی کل تعداد 58 ہے۔ ٹیکنوکریٹس کی 17، خواتین 17 اوراقلیتوں کی4 نشستیں ہیں۔جنرل نشستوں کی تقسیم دیکھی جائے تو وفاق میں ارکان کی تعداد 2، پنجاب، بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخوا میں 14،14 رکھی گئی ہے۔علما اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں کی وفاق میں تعداد ایک اور صوبوں میں 4،4 ہے۔ خواتین کی مخصوص نشستوں میں وفاق کا حصہ ایک اور صوبوں کا 4،4 ہے۔اقلیتوں کےلیے اسلام آباد سے کوئی نشست نہیں ہے اور صوبوں سے ایک ایک اقلیتی رکن کو ایوان بالا میں نمائندگی دی جاتی ہے۔سینیٹرزکی آئینی مدت 6 برس ہے اور ہر 3 برس بعد سینیٹ کے آدھے ارکان اپنی مدت پوری کرکے ریٹائر ہوجاتے ہیں ۔