حلیم عادل کی گرفتاری پیپلزپارٹی کی ذہنی پسماندگی کا ثبوت ہے، یاسین بلوچ

148

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے سابق نائب صدر یاسین بلوچ نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلیم عادل کی گرفتاری سندھ حکومت کی سیاسی و ذہنی پسماندگی کا کھلا ثبوت ہے،اپوزیشن لیڈر پر بنائے گئے مقدمات جعلی اور بے بنیاد ثابت ہوں گے ، گرفتاری سے ثابت ہوچکا کہ پیپلزپارٹی لوٹ مار
اورکرپشن کو بچانے کےلےے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔ انہوں نے مزےد کہاکہ جیالوں کے ذریعے حلیم عادل شیخ پر جس طرح تشددکرایا گیا اس کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے جبکہ حکومت سندھ نوشتہ دیوار پڑھ لے ، پی ٹی آئی کارکنان ملک بھر سے بدعنوانوںاوران کے سہولت کاروں کو نہیں چھوڑیں گے۔