ن لیگ سے کوئی خفیہ ڈیل نہیں ہو رہی‘ گور نر پنجاب

125

لاہور(اے پی پی)گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ ہم اپنے بل بوتے پر سینیٹ الیکشن لڑیں گے ،ن لیگ سے کوئی خفیہ ڈیل نہیں ہو رہی ہے،وفاق میں وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ ہی کامیاب ہوں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اب اس ملک میں جو کچھ ہوگا وہ سب کے سامنے ہی ہوگا ،اراکین پار لیمنٹ نے ووٹ ضمیر کے مطابق ہی دینا ہے،سینیٹ الیکشن کے بعد بھی اپوزیشن کوئی دما دم مست قلندر نہیں کر سکے گی، الیکشن 2023ء میں ہی ہوں گے۔پنجاب میں تمام سینیٹرز کے بلامقابلہ منتخب ہونے کا کر یڈٹ سیاسی جماعتوں کو جاتا ہے اور یہ جمہوریت کے لیے خوش آئند ہے، جہاں تک یوسف گیلانی اور وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کے در میان مقابلے کا تعلق ہے تو اس میں پنجاب کے ساتھ باقی صوبوں کے اراکین قومی اسمبلی نے بھی ووٹ دینا ہے اور جیت تحر یک انصاف کی ہوگی ،پی ڈی ایم کے لوگ 3 مارچ کو فیصلہ دیکھ لیں گے ۔