بدین میںڈاکٹر نے فائرنگ کرکے خاتون کو زخمی کردیا

454

بدین(نمائندہ جسارت) ڈاکٹر کی کلینک کے باہر رشتے دار خاتون پر فائرنگ زخمی عورت کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ڈاکٹر موقع سے فرار ہو گیا۔بدین کے سیرانی روڈ پر کلینک کے ڈاکٹر سیف اللہ بھرگڑی نے کلینک کے باہر اپنی رشتے دار خاتون زلیخان بھرگڑی کو فائر کر کہ زخمی کر دیا واقع کے بعد ڈاکٹر سیف اللہ بھرگڑی پستول کلینک پر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے زخمی عورت کو انڈس ہسپتال میں منتقل کر دیا۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر اور مذکورہ عورت کے درمیان ذاتی تنازع چل رہا تھا۔