اسپیکر قومی اسمبلی نے صوابی کے لیے سوئی گیس منصوبے کا افتتاح کردیا

171

پشاور (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صوابی بوقو جھنڈا وادی کنڈاو اور پابینی علاقوں کے لیے سوئی گیس منصوبے کا افتتاح کردیا۔سوئی گیس کے اس منصوبے پر تقریبا 44کروڑ روپے لاگت آئیگی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی ضلع صوابی کے عہدیداروں کے ساتھ ساتھ وزیر تعلیم خیبر پختونخوا شہرام ترکئی و ایم این اے عثمان ترکئی ودیگر بھی موجود تھے ۔ عوام نے گیس منصوبے پر پی ٹی آئی حکومت خصوصا ًاسپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔