اسلام آباد،جے یو آئی رہنما کے قتل کے خلاف دھرنا

101

اسلام آباد (صباح نیوز)جمعیت علما اسلام (ف) کے مقامی رہنما سمیت 3 افراد کے قتل کے خلاف بہارہ کہو میں احتجاج کیاگیا۔جے یو آئی کارکنان اور مقتولین کے اہلخانہ کی جانب سے اٹھال چوک بہارہ کہو پر دھرنا اور احتجاج کیا گیا۔ جے یو آئی کے مقامی رہنما قاری کرامت الرحمان نے احتجاجی مظاہرین سے اپنے خطاب میں کہا کہ مقتول جے یو آئی کے سرگرم رکن تھے، لیکن واقعہ کی ایف آئی آر تاحال درج نہیں کی گئی‘ قاتل گرفتار کیے جانے تک دھرنا جاری رہے گا۔خیال رہے کہ گذشتہ روز فائرنگ کر کے جے یو آئی کے مقامی رہنما قاری کرامت الرحمان کے بھائی، بیٹے اور شاگرد کو قتل کر دیا گیا تھا۔