عمران خان کا صفحہ پھٹ چکا‘ کوئی سہولت کار نہیں‘ رانا ثنا اللہ

102

فیصل آباد (صباح نیوز) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ 2 درجن سے زاید حکومتی حفیظ شیخ کو ووٹ نہیں دیں گے‘مارچ میں بہت کچھ ہونے والاہے‘ عمران خان کا صفحہ بھی پھٹ چکا اور اُن کا سہولت کار بھی کوئی نہیں‘ ان کا بوریا بسترگول ہو چکا ہے‘ سینیٹ الیکشن کے بعد وہ گھر جائیں گے یا پارلیمنٹ توڑنے کی سمری جاری کرکے مڈٹرم الیکشن کا اعلان کردیں گے۔ پی ڈی ایم میں کوئی فرد بھاری نہیں پی ڈی ایم سب پر بھاری ہے۔ ’’صباح نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ این اے75 ڈسکہ کے الیکشن میں مسلم لیگ ن ووٹ کوعزت دوکے بیانیہ میں کامیاب ہوئی ہے‘ اسٹیبلشمنٹ کو سیاسی رخ تبدیل کرنے کی نہیں بلکہ مکمل غیر جانبداری ہونے کی ضرورت ہے جس کے بعد ملک میں معیشت، جمہوریت اور قانون کی بالادستی قائم ہوسکتی ہے۔