افراتفری کی سیاست کی گنجائش نہیں،عثمان بزدار

90

لاہور(صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں افراتفری کی سیاست کی رتی بھر بھی گنجائش نہیں، عوام ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں، انتشارکی سیاست کرنے والوں کووسیع تر قومی مفاد میں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ معیشت درست ٹریک پر آچکی ہے،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کے سفر کے لیے ٹیک آف کرچکا ہے۔کورونا کے باوجودکاروباری سرگرمیوں میں تیزی آرہی ہے۔ عوام ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں،افراتفری نہیں‘اپوزیشن ملکی مفادات کے مخالف ایجنڈے پر چل رہی ہے۔